دبئی(روزنامہ یوکے ٹائمز) بالی ووڈ کنگ خان اور ڈمپل کوئن دپیکا نے پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سخت محنت اور اچھے کام کے ثمرات پاکستانی انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے پاکستانی ماڈل اور اداکار فرحین اقبال سے ملاقات کی اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں ہونے والے کام کو سراہا۔بات چیت کے دوران کنگ خان نے فرحین کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی، شاہ رخ نے کہا کہ سخت محنت اور اچھے کام کی بدولت شوبز انڈسٹری میں نام پیدا کیا جاسکتا ہے۔دپیکا نے پاکستانی ماڈل سے ملاقات کر کے کہا کہ ’’پاکستان کی فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، بھارت کے عوام پاکستانی ڈراموں کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں‘‘۔واضح رہے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جانب سے فلمی، ڈراما اور فیشن انڈسٹری کے کام کی تعریف کی گئی ہے۔