نوازشریف اور مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد : میاں نوازشریف اور مریم نواز نجی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف برطانیہ کی نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے، نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
نواز شریف صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ چار روز قبل اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے، نواز شریف غیرملکی ائیرلائن کی پرواز سے پاکستان پہنچیں ہیں۔
دوسری جانب مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میاں نواز شریف اور انکی دختر مریم نوازآج احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔
احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت بھی آج صبح ہوگی، واضح رہے کہ عدالت نے ایک ہفتے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

مزید پڑھیں  یہ وہ تقریر ہے جس کی وجہ سے جمشید دستی اندر ہے ....

اپنا تبصرہ بھیجیں