دمشق : شامی جنگجوؤں نے داعش کےگڑھ رقہ کےقریب اہم ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش سے ان کے مضبوط گڑھ رقہ کے قریب ایک اہم ایئربیس کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
طبکا ایئرپورٹ پرقبضے کوداعش کے جنگجوؤں کو شہر سے مار بھگانے کے سمت میں اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شامی جمہوری فورس (ایس ڈی ایف) کے ترجمان طلال سلو نے بتایا کہ انہوں نے دولت اسلامیہ کےجنگجوؤں سے تبکا ایئرپورٹ کو آزاد کرا لیا ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں نے اس علاقے میں رہنے والے شہریوں کی حفاظت کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہےکہ رقہ دولت اسلامیہ کا گڑھ ہے۔دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے تبکا ائیر بیس پر سال 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔
یاد رہےکہ دولت اسلامیہ کی جانب سے طبکا ایئرپورٹ پر قبضے کامقصد شام کےسب سے بڑے ڈیم کا کنٹرول حاصل کرنے کےعلاوہ طبقہ شہر پر قبضہ کرنا بھی شامل تھا