|

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی

سیاسی غیر یقینی کی صورتحال اسٹاک مارکیٹ کو جکڑے ہوئے ہے جس کے باعث منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔
منفی رجحان کے باعث بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 170 پوائنٹس (0.40 فیصد) کمی کے بعد 41 ہزار 983 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری سیشن کے آغاز کے ایک گھنٹے بعد ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی اور وہ 41 ہزار 63 کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم اداروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی کے باعث انڈیکس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور اس نے 42 ہزار 291 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا۔
جے ایس ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’بڑے اداروں کی طرف سے مارکیٹ بند ہونے سے چند گھنٹے قبل بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث انڈیکس میں ریکوری ہوئی۔‘
رپورٹ کے مطابق ’سیاسی غیر یقینی کی صورتحال اور معاشی اشاروں پر خدشات کے باعث مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔‘
منگل کے روز 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 20 سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9 ارب 74 کروڑ روپے رہی۔
مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شیئرز کا لین ہوا جن میں سے 98 کی قدر میں اضافہ، 242 کی قدر میں کمی اور 14 کی قدر میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں  حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزمالے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

Similar Posts

Leave a Reply