| |

کریم کی جانب سے رشتہ کرانے کی ’حلال‘ پیشکش

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ‘کریم’ اب تک لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی پہچانے کی سہولت فراہم کرتی آرہی ہے تاہم اب اس سروس نے ایک نئے کام کا آغاز کردیا جسے جان کر یقیناً آپ کو بھی کافی حیرانی ہوگی۔
کریم اب ’حلال‘ انداز میں لوگوں کے رشتے کروانے کا بھی آغاز کرنے جارہی ہے، جس میں آپ کی مدد اس سروس کی جانب سے فراہم کی گئی رشتہ کرانے والی خاتون کریں گی۔
یقین نہیں آرہا؟ تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کریم سروس نے لوگوں کے رشتے کرانے کے ایک نئے طریقے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کریم نے اپنی ’شادی سروس‘ کا بھی آغاز کیا تھا اور اب اس نئی سروس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ’اب لوگوں کی بارات بھی کریم پر آئے گی‘۔کریم کی جانب سے صارفین کو ’آپ کا رشتہ آگیا ہے‘ جیسے پیغامات موصول ہوئے، جس کے بعد اس سروس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ لوگ کریم رائیڈ بُک کروائیں جس میں ان کے ساتھ ایک رشتہ کرانے والی خاتون بھی موجود ہوں گی۔
اس سروس نے ’کیا آپ کو رشتہ منظور ہے‘ اور ’بس کر ہمیشہ اکیلے رہنے کا نعرہ، اب سٹیٹس ‘ٹیکن’ ہوگا تمہارا‘ جیسے عجیب پیغامات سے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔
سوشل میڈیا صارفین نے کریم سروس کی جانب سے آفر کی گئی اس ’حلال‘ سروس کا خوب مذاق اڑایا۔
ایک صارف نے کہا ’اب سنگل ہونے پر کریم سروس بھی میرا مذاق اڑا رہی ہے‘۔

مزید پڑھیں  پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

Similar Posts

Leave a Reply