پاناما جے آئی ٹی: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز طلب

اسلام آباد: پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی 5 جولائی کو طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے سمن جاری کرتے ہوئے مریم نواز کے علاوہ ان کے بھائی حسین نواز اور حسن نواز کو بھی دوبارہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں  محکمہ جنگلات حاضر ہو!

حسن نواز کو 3 جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم ملا ہے جبکہ حسین نواز کو 4 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  کریم کی جانب سے رشتہ کرانے کی ’حلال‘ پیشکش

پاناما پیپرز کی تحقیقات کے دوران اب تک شریف خاندان کے 5 افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، جن میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ وزیر اعظم کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں  پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

Similar Posts

Leave a Reply