|

بھارت کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا،آئی ایس پی آرکے صبر کا پیمانہ لبریز،اعلان کردیا

راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک جیسے ڈرامے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑجواب دیں گے،بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کاخمیازہ بھگتناپڑیگا،بھارت ایل اوسی پربیگناہ شہریوں کونشانہ بنارہاہے،پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔ ہفتہ کوآئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت ایل اوسی پرمسلسل اشتعال انگیزیاں کررہاہے،بھارت ایل اوسی پربیگناہ شہریوں کونشانہ بنارہاہے، سرجیکل اسٹرائیک جیسےکی کوشش کامنہ توڑجواب دیں گے، بھارتی مہم جوئی کاپوری طاقت سے جواب دیں گے، پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔بھارتی فوج کی کوئی بھی مہم جوئی بہت بڑی غلطی ہوگی ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ،نکیال سیکٹرمیں فائرنگ کے بعدبروہ سیکٹرمیں بھی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرمیں فائرنگ کے بعدبروہ سیکٹرمیں بھی فائرنگ کی جس سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 17سالہ محمدانضمام، 58سالہ زمردبیگم، 35سالہ شازیہ شامل ہیں۔بھارتی مورچوں سے ایل اوسی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں پر اسے بھرپور جواب دیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں  امریکی ایئرپورٹ پر جرابوں سے قیمتی کچھوے برآمد چینی شہری گرفتار

Similar Posts

Leave a Reply