|

ارب ڈالر کے بعد50ارب ڈالر کا میگا پراجیکٹ،چین دریائے سندھ پرکیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)46ارب ڈالر کے بعد50ارب ڈالر کا میگا پراجیکٹ،چین دریائے سندھ پرکیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بجلی بحران کے حل کے لیے ایک بڑی پیش رفت کی ہے، معلوم ہوا ہے کہ چین دریائے سندھ کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں پانی سے ساٹھ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، صرف دریائے سندھ میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ دریائے سندھ پاکستان کے شمالی علاقوں سے شروع ہوتا
خیبر پختواہ سے گزرتا ہوا پنجاب اور پھر سندھ میں داخل ہو جاتا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم موجود ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان معاہدہ جلدمتوقع ہے ۔ اس منصوبے پر چینی سرمایہ کاری کے بعد چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ 50ارب ڈالر کی یہ سرمایہ کاری 46ارب ڈالر کے علاوہ ہے جو کہ چین کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں اقتصادی راہدداری اور بجلی کے منصوبوں پہ خرچ کئے جا ر ہے ہیں۔

مزید پڑھیں  امریکاپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا میتھیو ملر

Similar Posts

Leave a Reply