پاک فوج غیر ملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہے:جنرل آصف غفور
|

پاک فوج غیر ملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہے:جنرل آصف غفور

پاک فوج غیر ملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہے:جنرل آصف غفور
راولپنڈی(روزنامہ یوکے ٹائمز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج غیر ملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہے، مسلم ممالک میں سب سے مضبوط اور طاقتور فوج ہماری ہے، اسلامی اتحاد کا حصہ بننے پر ایران کو تحفظات ہیں، ہم افغانستان اور ایران کو کھونا نہیں چاہتے۔پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی فوج مسلم ممالک کی سب سے مضبوط فوج ہے، مسلم ممالک کے فوجی اتحاد سے متعلق ایران کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی فوج کا حصہ بننا اور جنرل راحیل شریف کو اس کی سربراہی ملنا سے متعلق ایران کے تحفظات کو دور کیا جائے گا کیونکہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں متوازن کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جلد ہی پاکستان کی طرف سے بھی دورہ کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھے طریقے سے چلتے رہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک افغانستان اور ایران کو کھونا نہیں چاہتا تاہم بھارت ان دونوں ممالک کے راستے سے پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، ہماری افواج غیرملکی جارحیت کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں  غزہ میں جنگ بندی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش قرارداد مسترد

Similar Posts

Leave a Reply