ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کلئیر کی ہے:شیری رحمان
|

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کلئیر کی ہے:شیری رحمان

اسلام آباد(روزنامہ یوکے ٹائمز) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر نوٹی فکیشن غلط تھا تو وہ میڈیا تک کیسے پہنچا، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کلئیر کی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈان لیکس کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہی، شیری رحمان نے کہا کہ نوٹی فکیشن اگرغلط تھے تو جاری کیوں کیے گئے؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کلیئرکرلی ہے، اعتزاز احسن کی رائے کے خلاف نہیں جانا چاہتی، ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس میں ایک وفاقی وزیر سمیت تین افراد کو گرایا گیا۔شیری رحمان نے سوال کیا ہے کہ حکومت کو مطمئن کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا، جو سیٹلمنٹ آج ہوئی ہے یہ پہلے کیوں نہیں ہوئی؟واضح رہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ واپس لے لیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کا ٹویٹ حکومت، کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیرا 18 کی منظوری اور عمل درآمد کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے جو نوٹی فکیشن جاری کیا تھا وہ نامکمل تھاجو آج مکمل ہوگیا ہے اس لیے ٹویٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کورٹ نے اپنی تحقیقات مکمل کی اور ان تحقیقات کے نتیجے میں جو نام سامنے آئے ان کے خلاف حکومت نے کارروائی کی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فائنل اتھارٹی صرف وزیراعظم ہیں اور وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں  ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Similar Posts

Leave a Reply