حکومت مریم نواز کوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے:اعتزاز احسن
|

حکومت مریم نواز کوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے:اعتزاز احسن

اسلام آباد (روزنامہ یوکے ٹائمز)سینیٹ میں اپوزیشن رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے، وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومت کے نئے نوٹی فکیشن اور پرانے اعلامیے میں زیادہ فرق نہیں، سمجھ سے بالا تر ہے کہ اس زحمت کی ضرورت کیوں پیش آئی۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈان لیکس کے نئے اعلامیہ میں بھی اصل کرداروں کا تذکرہ تک نہیں ہے اس سے اس بات کو تقویت پہنچتی ہے کہ وفاقی حکومت مریم نواز کوبچانے میں کامیاب ہوگئی ہے اس نوٹی فکیشن میں بھی ان لوگوں کا ذکر ہے جنہیں پہلے ہی قربانی کا بکرا بنایا جا چکا ہے۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کرکٹ کے اصولوں پر فیصلے سے بہتر تھا کہ آصف غفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاتے تاہم ان اقدامات سے لگ رہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور تناؤ ختم ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس حکومتی اعلامیہ کو مسترد کرنے سے متعلق اپنی ٹوئٹ کو واپس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج نامکمل چیز مکمل ہو گئی ہے اور مذکورہ ٹوئٹ کسی ادارے یا فرد کے بارے میں نہیں تھا۔

مزید پڑھیں   اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباریترک میڈیا نے اینی میٹڈ ویڈیو جاری کردی

Similar Posts

Leave a Reply