|

کویت 10 سال بعد پاکستان پر عائد ویزہ پابندی ختم کرنے کیلئے تیار، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک) کویت کیلئے جلد لیبر ویزہ کھلنے کی خوشخبری سنا دی گئی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش پیدا ہونے لگی ہے، کویت کیلئے2011ء سے ویزے پر پابندی ہے، جلد ویزہ کھل جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے دورے پر گیا تھا، میں نے وزیراعظم کا خیرسگالی کا خط قطری امیر کو دے دیا تھا میں حق نہیں رکھتا کہ خط پڑھوں۔

جلد کویت کا بھی دورہ کرنے جارہا ہوں، کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش پیدا ہونے لگی ہے۔ میرے نوٹس میں نہیں کہ مریم نوازجیل جارہی ہیں، مریم نواز کے کیسز کا مجھے علم نہیں، میں نیب کو ڈیل نہیں کررہا۔ شہبازشریف کے باہر آنے کا بھی مجھے نہیں پتا، سارے فیصلے تو ٹی وی پر آجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں  شراب نوشی سے روکنے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگادی

مریم نواز کہتی ہیں مجھے اجازت اور ٹکٹ پلیٹ میں بھی رکھ کردیں تو باہر نہیں جاؤں گی وہ کتی ہیں تو ٹھیک ہی کہتی ہوں ہمیں ان کی بات بھی ماننی چاہیے لیکن عمران خان ان کو باہر جانے بھی نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں  غزہ پر اسرائیلی حملے تھم نہ سکےمزید  151 فلسطینی شہید

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ میں مالشی وزیر ہوں، کیونکہ میں تیاری کرکے تقریر نہیں کرتا۔ میں کسی سے خفا نہیں، میں پندرویں بار وزارت کررہا ہوں، یہ اللہ کی دین ہے، میں ایک سیٹ کا رکن ہوں، عمران خان کی مہربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس کے بارے میں شک نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان کے عظیم ادارے اور فوج جمہوری نظام کو نہیں چلانا چاہتے، ادارے باتیں بھی سن رہے ہیں، یہ بدلی ہوئی فوج ہے فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، فوج جمہوریت اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں  غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے سعودی وزیر خارجہ

فوج کا چیف جب بات کرتا ہے تو وہ بڑی اسکرین کی بات کرتا ہے، انہوں نے ذمہ داری کی بات کی، ہمیں اپنے مسائل کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ راہ کیوں اختیار کی؟ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ فضل الرحمان کا بیٹا اسمبلی میں موجود ہے، خود انہوں نے صدارتی الیکشن لڑا، اب اسمبلی کو غیرآئینی کہتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply