|

پی آئی اے،سٹیل ملز اور نجم سیٹھی: قوم کو کیسے بیوقوف بنایا جارہا ہے عمران خان نے بڑا راز فاش کر دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی ذات کے حوالے سے خواب دیکھنے والا کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں بڑے بڑے امیروں اور بادشاہوں کو کوئی یاد نہیں رکھتا، ان لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو اپنی زندگی دوسروں کے لئے وقف کر دیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی کوششوں سے صوبے میں اب سرمایہ کاری آنے لگی ہے، چین نے 25 سالوں میں پچاس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا، ہمیں یہ سیکھنا ہو گا، نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، پی آئی اے اور سٹیل ملز جیسے منافع بخش اداروں کو نجم سیٹھی جیسے لوگوں نے تباہ کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلا ڈجیٹل یوتھ سمٹ ارباب نیاز سٹیڈیم میں ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔(م۔ش۔ن)

مزید پڑھیں  ایلون مسک کا یونیورسٹی طلبا کیلئے بڑا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply