|

وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

واشنگٹن: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے جارحانہ پروگرام شروع کیا ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو پانچ فیصد سے زیادہ رہے گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیرخزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو برآمدات نہ بڑھنے پر تشویش ہے تاہم برآمدات کے اضافے کیلئے جارحانہ پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو پانچ فیصد سے زیادہ رہے گی جبکہ وسط مدتی حکمت عملی کے دوران معاشی شرح نموسات فیصد ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال آٹھ ارب ڈالرز مالیت کی کیپٹل گڈز درآمد کی گئیں۔ اس موقع پر آئی ایم ایف حکام نے پائیداراقتصادی ترقی کیلئےاصلاحات کا عمل جاری رہنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں  پاکستان کا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ

Similar Posts

Leave a Reply