|

بڑے بڑے مگر مچھوں کی شامت آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ڈان لیکس کا معاملہ نواز لیگ کے لیے وبال جان بن چکا ہے ، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کی انکوائری رپورٹ آخری مراحل میں ہے جسے عام کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کی تحقیقات کے لئے گزشتہ سال 7 نومبر کو معزز ججز کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا کمیشن جلد انکوائری رپورٹ تیار کرلے گا جس کی تکمیل کے بعد اسے عام کیا جائے گا تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ کمیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے کیوں کہ انٹیلی جنس حکام بھی کمیشن کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ نواز لیگ اس معاملے پر سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو پہلے ہی قربانی کا بکرا بنا کر وزار ت سے الگ کر چکی ہے ، اور اب مصدقہ ذرائع کے مطابق طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اس سنگین معاملے پر زیر عتاب آ سکتی ہیں ، جس سے بچانے کے لیے نواز لیگ ان کو آج کل منظر عام سے دور رکھے ہوئے ہیں اوروہ اسی ضمن میں طویل عرصہ ملک سے باہر بھی رہ کر آ چکی ہیں ۔ یاد رہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر مریم نواز کی پاک فوج سے غیر مشروط معافی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں لیکن حکومتی ارکان کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا

مزید پڑھیں  الیکشن کمیشن بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت سینیٹ بیلٹ پیپر بنائے، شبلی فراز

Similar Posts

Leave a Reply