|

لڑکی کے والدین کے تحفظات دور, لڑکی سے 4مرتبہ شادی

نئی دہلی :پسند کی شادی میں لڑکے کیلئے نہ صرف اپنے والدین کو راضی کرنا مشکل ہوتا ہے بلکہ لڑکی کے والدین کو قائل کرنا بھی چیلنج سے کم نہیں ہوتا اور اگر بات ہو مختلف مذاہب کی تو پھر یہ کام مزید دشوار ہو جاتا ہے تاہم بھارتی مسلمان نوجوان نے اسلام میں 4 شادی کی اجازت کے حوالے سے ہندو لڑکی کے والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے لڑکی سے 4مرتبہ شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقیم فیض نامی نوجوان کو ہندو لڑکی (انکیت)سے محبت ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انکیت نے والدین کے سامنے پسند کا اظہار کیا تو انہوں نے فیض کے مسلمان ہونے اور اسلام میں 4شادیوں کی اجازت کی بنیاد پر رشتے سے انکار کر دیا۔ لڑکی کے والدین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے فیض نے انکیت سے ہی4مرتبہ شادی کرنے کا وعدہ کر ڈالا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے ہاں کر دی۔لڑکی کے والدین کی ہاں اور شرائط کے مطابق جوڑے نے پہلے مندر میں جا کر شادی کی جس کے بعد دونوں نے سپیشل میرج ایکٹ کے تحت کورٹ میرج کیا۔ یہ ایکٹ مسلمانوں کو 4شادیاں کرنے سے روکتا ہے۔اس کے بعد فیض اور انکیت نے مذہب اسلام کے مطابق نکاح کیا اورپھر گوا جا کر اپنے دوستوں کے ہجوم میں پھیرے لے لیے

مزید پڑھیں  مودی سرکار کیخلاف احتجاج؛ ہزاروں کسان نئی دہلی کا گھیراؤ کرنے پہنچ گئے - ایکسپریس اردو

Similar Posts

Leave a Reply