|

غیرت کے نام پر 15 سالا رابعہ قتل

فیصل آباد : بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا جبکہ لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے یوسف آباد میں بھائی ظہیر عباس نے غیرت کے نام پر تین روز قبل اپنی 15 سالا بہن رابعہ کو قتل کردیا اور لاش کو بوری میں بند کرکے نہر میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق دوران ملزم ظہیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش قبول کیا ہے کہ اس نے اپنی بہن کو قتل کیا، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر بھی اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے
یاد رہے چند روز قبل غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، لڑکی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔
ثمینہ بی بی کے بھائی سجاول نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔
اد رہے ملک بھر میں غیرت کے نام پر عورتوں کو قتل کیا جاتا ہے، گزشتہ برس کراچی کے علاقے سائٹ میں ایک بھائی نے صرف شک کی بنیاد پر بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کرکے اُس کی لاش کو گلی میں رکھ کر ویڈیو بنوائی تھی۔

مزید پڑھیں  تم پیدا ہوئی تو ہم نے تمہارا نام حضرت فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہا کے نام پر دعائے زہرہ رکھا تھا ۔۔۔۔ دعا زہرہ کے لیے والدین کا انوکھا خط منظر عام پر

Similar Posts

Leave a Reply