|

امریکا نے افغان حکومت کی ایک ارب ڈالر امداد کم کردی

کابل:
امریکا نے افغانستان میں صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبداللہ عبداللہ کے درمیان حکومت سازی میں عدم اتفاق اور امن معاہدے کی پاسداری میں تاخیر پر کابل حکومت کے لیے مختص امدادی رقم میں سے ایک ارب ڈالر کی کٹوتی کردی ہے۔

مزید پڑھیں  دمشق پر اسرائیلی حملے میں شام کے پانچ فوجی ہلاک: سرکاری میڈیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو غیر متوقع اور غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان متوازی حکومت کی تشکیل اور سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں  شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

ملاقات کے دوران صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبداللہ عبداللہ نے مشترکہ حکومت سازی سے معذرت کرلی اور دونوں رہنما کسی ایک نکتے پر متفق نہیں ہوسکے جس کے بعد یہ اہم ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی جب کہ مائیک پومپیو کی دونوں رہنماؤں کو امداد بند کرنے کی دھمکی بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں  سانحہ ساہیوال! معصوم شہریوں کے قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شدید برہم،بڑا حکم جاری

Similar Posts

Leave a Reply