|

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح کوہاٹ کے علاقے کالوخان بانڈہ چوک پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حفیظ الرحمن موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

مزید پڑھیں  سپریم کورٹ نے حکومت کولفظ معذور کے استعمال سے روک دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حفیظ الرحمن ایشیا کے نام سے اپنا اخبار شائع کرتے تھے اور نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے کوہاٹ میں نمائیندے تھے۔

مزید پڑھیں  جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

اس کے علاوہ وہ ایک مقامی کیبل نیٹ ورک نیو سٹار کے مالک بھی تھے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اسی نجی ٹی وی چینل کے ٹانک میں موجود نمائیندےزمان محسود کو ٹانک میں قتل کیا گیا تھا۔ وہ مختلف اخبارات کے ساتھ ساتھ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق ایچ آر سی پی سے بھی وابستہ تھے۔

مزید پڑھیں  نیب حملہ کیس؛ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت منظور

صوبہ خیبر پختونخوا کی صحافتی تنظیموں نے حفیظ الرحمن کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply