24newshd

103 سالہ بزرگ کا 49 سالہ خاتون سے شادی

[ad_1]

(ویب ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 103 سالہ شخص نے اپنی عمر سے تقریبا نصف عمر کی خاتون سے شادی کر لی۔

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ شادی کی بہترین عمر کونسی ہے تو زیادہ تر کہاں جاتا ہے کہ 25 سال کے بعد شادی کرنی چاہیے لیکن آپکا 100 سال سے زائد عمر کے بعد شادی کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 103 سالہ حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں سے ایک اسلامی تقریب میں شادی کی ،یہ شادی اس وقت منظر عام پر آئی جب تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں  مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار

انہوں نے یہ شادی 2023 میں کی تھی مگر گزشتہ دنوں یہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ جوڑا میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ حبیب نذر کی تیسری شادی ہے،ان کی دوسری بیوی کا انتقال کچھ عرصے پہلے ہوا تھا اور تنہائی کے احساس نے انہیں ایک بار پھر شادی کرنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں  استنبول کی  مساجد میں فٹنس کلاسز کا آغاز

حبیب نذر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں 103 سال کا ہوچکا ہوں اور میری بیوی 49 سال کی ہیں”,انہوں نے مزید بتایا کہ”میری پہلی شادی ناسک شہر میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں لکھنؤ منتقل ہوگیا جہاں دوسری شادی ہوئی”۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی بھارتی ڈائریکٹر نے اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی کے انتقال کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگے تھے اور اسی لیے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں  یورپی یونین کے امدادی جہاز آئندہ دنوں میں غزہ پہنچیں گے

انہوں نے بتایا کہ فیروز جہاں کی دوسری شادی ہے اور ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے،انہوں نے حبیب نذر سے اس لیے شادی کرنے کی حامی بھری کیونکہ ان کا کوئی خیال رکھنے والا کوئی  نہیں تھا۔

اس حوالے سے فیروز جہاں نے بتایا کہ”میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں”۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply