|

تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آنے والے سعودی ولی عہد کے خلاف …

تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آنے والے سعودی ولی عہد کے خلاف منفی مہم شروع کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر زیر گردش ہیں جو کراچی کی دیواروں کی ہیں۔ کراچی کی ان دیواروں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف نعرے درج کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب کے حکمران خاندان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کراچی میں سعودی ولی عہد کے خلاف یہ مہم کون چلا رہا ہے یا اس کے پیچھے کون ہے؟ اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اس وال چاکنگ کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں  لڑکے نے گرل فرینڈ پر گاڑی چڑھا دیوجہ کیا بنی؟

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ سعودی ولی عہد 2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔ ان کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوران 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔

مزید پڑھیں  شیخ رشید کس جماعت میں جانے والے ہیں؟ حیران کُن پیشگوئی کر دی گئی

Similar Posts

Leave a Reply