|

خواتین کا دماغ ہم عمر مردوں سے 3 سال جوان ہوتا ہے، تحقیق

واشنگٹن:
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنے ہم عمر مردوں کے مدمقابل تین سال زیادہ جوان ہوتا ہے۔

امریکی سائنسی جرنل نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والے ایک متنازع مقالے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے مردوں کے مقابلے میں 3 سال زیادہ جوان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین ضعیفی کی عمر کو پہنچ کر بھی ذہنی امراض سے نسبتاً محفوظ رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں  اقوام متحدہ اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند کرنے والی قرارداد لائے، سعودی عرب - ایکسپریس اردو

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے لوگوں کے ذہن کی تحولی عمر(metabolic age) جاننے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کی، جس کے لیے ایک خاص طریقے ’ایروبک گلائی کولائسس‘ کا استعمال کیا گیا۔ اس طریقے میں بچپن سے بڑھاپے تک دماغ کی نمو میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے گلوکوز کی شرح ریکارڈ کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں  جرمن شہزادی 'پلے بوائے' کیلئے برہنہ تصویر بنوانے والی پہلی شاہی خاتون بن گئیں - ایکسپریس اردو

ضعیف افراد کے دماغ سے گلوکوز کی نہایت کم مقدار پمپ ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کے خلیات اور نروز کو مقررہ توانائی میسر نہیں ہوپاتی لیکن اس عمر کی خواتین میں بھی دیکھا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں ان کے دماغ میں گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لیے ایک ہی عمر کی 121 خواتین اور 84 مردوں کا انتخاب کیا۔ ان تمام افراد کے دماغ کا پی ای ٹی اسکین کرایا گیا۔ اس ٹیسٹ میں دماغ میں آکسیجن اور گلوکوز کے بہاؤ کو ناپا جاتا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج حیران کن ثابت ہوئے خواتین کا دماغ اپنی عمر کے لحاظ سے 3 سال 8 ماہ جوان جب کہ مردوں کا دماغ 2 سال 4 ماہ زیادہ بوڑھا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں  ترکی میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 7 افراد گرفتار - ایکسپریس اردو

Similar Posts

Leave a Reply