|

فرانس اور انڈیا کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا

انڈیا اور فرانس نے ہفتے کے روز ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک بحرِ ہند میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی وزیرِ اعظم امانوئل میکخواں اور انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں دونوں ملک ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھول دیں گے۔
بحیرۂ جنوبی چین میں چین کے عزائم نے کئی ملکوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ اس کے بحرِ ہند میں سرگرمیوں سے اس تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

چین نے حالیہ برسوں میں مشرقی افریقی ملک جبوتی میں بحری اڈا قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے ‘ایک پٹی، ایک سڑک’ کے نام سے ایک تجارتی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت وہ بحرِ ہند کے کنارے واقع کئی ملکوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں  بیروت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری شہید - ایکسپریس اردو

چین نے پاکستانی بندرگاہ گوادر کی تعمیر کا ذمہ لیا ہے جب کہ اس نے سری لنکا کی ہمبنتوتا بندرگاہ کو 99 سال کی لیز پر لے لیا ہے۔
اس کے علاوہ اس نے مالدیپ میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے بھی خرید لیے ہیں۔

انڈیا کو خطرہ ہے کہ اس طرح چین اسے گھیرے میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

دفاعی سرمایہ کاری.

نیو دہلی میں واقع تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے ایک ماہر ابھیجیت سنگھ کہتے ہیں: ‘ان کی تمام سرمایہ کاری دراصل تجارتی نہیں بلکہ دفاعی سرمایہ کاری ہے، اور اس کے پیچھے جیوپولیٹیکل مقاصد ہیں۔
فرانس کا شمار انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ اس نے سنہ 2000 سے 2017 تک انڈیا میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہر ہرش پنت نے کہا کہ فرانس کی بحرِ ہند میں بڑی مستقل موجودگی ہے اور انڈیا کو ری یونین جزیرے اور مڈغاسکر کے قریب افریقی ملک جبوتی میں واقع اپنے فوجی اڈوں تک رسائی دے سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چین تمام خطے پر معاشی اور عسکری غلبہ بڑھا رہا ہے اور اس کے ہم پلہ آنے کے لیے انڈیا کو دوسرے ممالک کی مدد کی ضرورت ہے اور انڈیا سمجھتا ہے کہ بحرِ ہند میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے فرانس کا تعاون ضروری ہے۔
پروٹوکول کے برخلاف.
فرانس کے صدر امانوئل میکخواں جمعے کو انڈیا کے چار روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ یہ ان کا 2017 میں فرانس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انڈیا کا پہلا دورہ ہے۔
انڈیا کے وزیرِ اعظم مودی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کو میکرون کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور اپنے روایتی انداز میں ان سے بغل گیر ہوئے۔
انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘انڈیا میں خوش آمدید صدر میکرون۔ آپ کے دورے سے انڈیا اور فرانس کے درمیان دفاعی شراکت داری کو بڑی تقویت ملے گی۔
میکرون نے سنیچر کو نئی دہلی میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘فرانس یورپ کا دروازہ ہے، اور ہم یورپ میں انڈیا کے بہترین شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں  شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک، 30 زخمی - ایکسپریس اردو

Similar Posts

Leave a Reply