|

چیف جسٹس کا رویہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ نے استعفیٰ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلےہفتے لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گل ضمیر سولنگی کی جانب سے استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھجوایا گیا ہے۔استعفے کے متن کے مطابق ‘میں 20 مارچ 2017 سے لاڑکانہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کے عہدے پر کام کر رہا ہوں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا، برہمی کا اظہار کیا اور میرا موبائل فون اٹھا کر میز پر پٹخا’۔گل ضمیر سولنگی کے مطابق چیف جسٹس کے دورے کی ویڈیو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھائی گئی، جس سے میری ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔جج گل ضمیر سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں، میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھ سکتا، لہذا استعفیٰ دے رہا ہوں۔

مزید پڑھیں  چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

Similar Posts

Leave a Reply