|

دنیا کی ٹاپ ٹین کرپٹ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری۔مسلم لیگ (ن)پہلے نمبر پر آگئی۔سروے نے پول کھول دیا

مسلم لیگ (ن) دنیا کی 10 کرپٹ ترین سیاسی جماعتوں میں پہلے نمبر پر آگئی۔ بی بی سی اور سی این این سے منسوب سروے میں بھارت کی بی جے پی چوتھے نمبر پر بدعنوان سیاسی جماعت ہے۔روزنامہ نیا اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بی بی سی اور سی این این کی ریٹنگ کے مطابق 2017ءمیں دنیا کی 10 سب سے زیادہ بدعنوان جماعتوں میں مسلم لیگ ن کا پہلا نمبر ہے۔ کرپشن میں نمبرون پوزیشنحاصل کرنے والی سیاسی جماعت کے حوالے سے تحریر کیا گیا ہے کہ 3 مرتبہ اقتدار میں آنےوالی سیاسی جماعت نے 2013ءکے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں اور ملک میں آبادی کے تناسب سے سب سے بڑے صوبے کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر بھی سامنے آئی۔ مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم اور سابق صدر میاں نوازشریف پانامہ کیس میں جبکہ جماعت کے اکثر رہنما کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ بی بی سی اور سی این این سے منسوب سروے میں یوگنڈا کی نیشنل ریڈسٹسن موومنٹ دوسرے نمبر پر،کیوبا کی نیشنل ایکشن پارٹی تیسرے نمبر پر،بھارت کی بی جے پی چوتھے نمبر پر ۔ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی پانچویں نمبر پر‘ چین کی گاومنڈینک چھٹے نمبر پر‘ اٹلی کی فاسٹ پارٹی ساتویں نمبر پر‘ جرمنی کی نازی پارٹی آٹھویں نمبر پر ہے‘ چین کی کمیونسٹ پارٹی نویں نمبر پر جبکہ روس کی کمیونسٹ پارٹی دسویں نمبر پر کرپٹ ترین سیاسی جماعت بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

Similar Posts

Leave a Reply