|

سعودی خواتین نے بھی عالمی دن خوب منایا

سعودی خواتین نے بھی عالمی دن خوب منایا
پاکستان کی طرح دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
کئی ممالک میں اس دن کی مناسبت سے خواتین سے متعلق مختلف سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔
دیگر ممالک کی طرح قدامت پسند سمجھے جانے والے ملک سعودی عرب میں بھی خواتین نے اس دن مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
سعودی عرب میں خواتین نے کہیں اجازت ملنے کے بعد ڈرائیونگ کرکے آزادی کا احساس کیا، تو کہیں دوڑ لگا کر لوگوں کو اپنی اہمیت کا احساس دلایا۔
اسی حوالے سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے تاریخی ضلع ’البلد‘ میں بھی خواتین کے گروپ نے ہلکی دوڑ لگائی اور خواتین کے عالمی دن کو خوب منایا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے تھے۔
تاہم میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔
گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب دنیا کے سامنے اپنے اعتدال پسند چہرے کو سامنے لانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے پہلے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کو ختم کیا گیا اور دسمبر میں اب پہلی بار ریاض میں صرف خواتین کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی عرب میں کافی سخت نظام نافذ ہے مگر یہ کنسرٹ سعودی ولی عہد کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں  چینی سڑک کی تعمیر سے بھارت کو سنگین خطرات لاحق

Similar Posts

Leave a Reply