| |

امیر ترین مسلم خواتین جن کا ہے دنیائے اسلام پہ راج

آپ دنیا کی امیر شخصیات کا ذکر تو اکثر پڑھتے ہیں جن میں سرفہرست مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس ہیں۔ آج ہم آپ کو دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین کے بارے میں بتائیں گے جو مختلف شاہی خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں ، اپنی کمپنیوں کی مالک ہیں یا پھر ان کے فیملی بزنس ہیں جن کی مالیت کئی ارب روپے ہے۔

ملکہ رانیہ ال عبداللہ
یہ اردن کی ملکہ اور تقریباً تین ارب ڈالر مالیت کے اثاثے رکھنے والی ملکہ ہیں۔یہ اثاثے بنیادی طور پہ ان کے شوہر، شاہ عبداللہ دوم کے ہیں۔ رانیہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ تعلیم, صحت اور سماجی کاموں میں ادا کیا جانے والا مرکزی کردار ہے۔ اس کے علاوہ رانیہ فیشن کی بہترین سمجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔

شہزادی للا سلمی
یہ مراکش کے بادشاہ ،محمد چہارم کی اہلیہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی ارب ڈالر سے بھی زائد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ للا سلمیٰ روزانہ باآسانی نو لاکھساٹھ ہزار ڈالر خرچ کرسکتی ہیں۔شہزادی کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ان کے والد ایک استاد تھے۔لہذا شہزادی للا سلمی مراکش میں غربت دور کرنے کے لیے بہت سرگرم ہیں۔
شہزادی امیرہ الطویل

مزید پڑھیں  غزہ جنگ 31 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہوئے سی پی جے

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی شہزادی امیرہ ال طویل کا شمار امیر ترین مسلم خواتین میں ہوتا ہے۔آپ الولید بن طلال فاؤنڈیشن کی وائس چئیرپرسن بھی ہیں اور انہیں مشرقِ وسطیٰ کی بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔ امیرہ سعودی عرب کے پرنس الولید بن طلال کی بیوی رہی ہیں۔دنیائے اسلام کا یہ امیر ترین شخص سعودی شاہی خاندان کا رکن ہے۔الولید بن طلال فاؤنڈیشن کی وائس چئیرپرسن کے طور پہ دنیا سے جہالت و غربت دور کرے کی خاطر سرگرم عمل ہیں۔

مزید پڑھیں  رمضان میں عمرہ ادائیگی کیلئے کتنی بار ویزہ جاری کیا جائیگا؟سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی 

شیخیہ ہندی بنت الناصر
شیخیہ ہندی کا شمار قطر کی کامیاب ترین کاروباری خواتین میں ہوتا ہے۔ یہ اموال نامی کمپنی کی بانی اور چئیر پرسن ہیں۔ شیخا کئی کمپنیوں کی سرپرستی کے فرائص انجام دے رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے خاندان کے اثاثوں کی مالیت کئی ارب ڈالر ہے۔

شہزادی حاجیہ صالحہ
یہ برونائی کی ملکہ ہیں اور اپنے پرتعیش طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس امیر ترین ملکہ کی شادی پر بیس ملین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی گئی تھی۔سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

شہزادی میثاء بنت محمد بن راشد المکتوم
یہ کھیلوں کی دنیا میں سرگرم امیر ترین خاتون ایتھیلیٹ سمجھی جاتی ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کئیارب ڈالر ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر، شیخ محمد بن الراشد مکتوم کی بیٹی ہیں۔ سال 2006 ء میں ایشین گیمز سلور میڈیل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں  ہر سال 750 ارب ڈالرز کی غذا ضائع ہونے لگی

سلطانہ نور زاہرہ
یہ ملائیشیا کی ریاست ،تیرنگانو (Terengganu) کے بادشاہ ،سلطان میزان زین العابدین کی اہلیہ ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت پندرہ ارب ڈالر سے زائد ہے۔ یہ اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت رکھتی ہیں ۔ اس وقت سلطان زین العابدین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں-

شہزادی موزا بنت ناصر المسند
قطر سے تعلق رکھنے والی شہزادی موزا بنت ناصر المسند کا شمار دنیا کی بااثر خواتین میں کیا جاتا ہے۔ یہ قطر کے سابق امیر ،شیخ حماد بن الخلیفہ کی دوسری بیوی ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت سات ارب بلین یورو ہے۔یہ قطر میں تعلیم کے حوالے سے بہت سرگرم ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply