|

عمران نیازی کو جھوٹ کا نشہ ہے، فیصل سبحان جعلی کردار، ثبوت دیں یا منہ بند رکھیں،شہباز شریف

الاہور ( نیوز ایجنسیز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو جھوٹ کا نشہ ہے ، جب تک وہ جھوٹ بول نہ لیں ان کا نشہ نہیں اترتا، فیصل سبحانی جعلی کردار ہے ، ثبوت دیں یا منہ بند رکھیں ، خدا کا خوف کریں ، دن رات دروغ گوئی قوم سے سنگین مذاق اور معاشی حالت سے کھیلنے کے مترادف ہے ، یوٹرن کی بنیاد پر عوام کی رہنمائی نہیں کی جاسکتی، اپنی روش بدلیں ، بابر اعوان اور ظفر گوندل بدعنوانی کا کردار ہیں، دونوں عمران کی گود میں بیٹھے ہیں، آئی این سی ایل کرپشن کا اسکینڈل ہے اس میں غریبوں کی زمینیں لٹ گئیں لیکن خان صاحب نے اس پر کبھی کوئی لفظ نہیں کہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے گزشتہ روزماڈل ٹاؤن میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑی ہونے کے ناطے اگر وہ اس طرح کی غلط بیانی اور جھوٹ بولتے رہیں گے تو بال ٹمپرنگ کے حوالے سے الزامات پر لوگ قیاس آرائیاں کریں گے جو لمحہ فکریہ اورقومی وقار کے منافی ہے، قومی وقار اور عزت پر ہر چیزقربان ہے عمران نیازی نے مجھ پر فیصل سبحان جیسے دیومالائی کردار تخلیق کر کے مجھ پر ایک نیا الزام لگایا ہے ۔ ایک چینل نے بھی اس معاملے پر ہرزہ سرائی کی۔ میں نے اس کا اسی دن نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ ’’Put up or shut up‘‘اور آج یہی بات میںعمران نیازی سے کہتا ہوںکہ ’’پٹ اپ یا شٹ اپ‘‘ ’’Put up or shut up‘‘)جس کا مطلب ہوتا ہے کہ’’ ثبوت لاؤ یا زبان کو لگام دو‘‘ )۔میں نے اس چینل کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ کیا ہے اور وہاں ایک لا ء کمپنی کی خدمات بھی حاصل کیں ، برطانیہ میں مقدمہ کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ مجھے اپنی عدالتوں پر اعتماد نہیں لیکن ہمارے ہاں ہتک عزت کے مقدمات کے فیصلے کرنے کا نظام سست روی کا شکار ہے، زندگیاں گزر جاتی ہیں لیکن ان مقدمات کے فیصلے نہیں ہو پاتے، اسی لئے میں نے چینل کیخلاف برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کی ہے ۔ ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ عمران نیازی پیدائشی جھوٹا ہے اس لئے ہم نے اسے قرینے سے جواب دیا۔ میں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے رابطہ کیا اور ادارے کے بورڈ ممبران سے میٹنگ کی ۔

مزید پڑھیں  غزہ کو امداد کی فراہمی دوبارہ معطل فاقوں کا خدشہ ناگزیر

Similar Posts

Leave a Reply