|

حالات معمول پر رکھنے کیلئے کراچی آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

کراچی: فوج کی اعلیٰ قیادت نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے تحت جاری آپریشن کا اختتام نہیں ہوگا اور شہر میں حالات کو معمول کے مطابق برقرار رکھنے تک یہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس بات کا عزم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز اور ملیر چھاؤنی کے دورے کے موقع پر کیا اور ساتھ ہی کراچی میں امن کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کو کراچی سمیت صوبے بھر کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کراچی میں امن بحال کرنے پر رینجرز کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
یاد رہے کہ یہ آپریشن ستمبر 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور اس آپریشن کی کامیابی کراچی میں سیکیورٹی صورتحال کا بہتر ہونا ہے، ساتھ ہی ایک عرصے سے جاری فرقہ وارانہ، سیاسی اور نسلی بنیادوں پر شہر میں ہونے والے قتل کا اختتام ہوا، جو کراچی میں امن و استحکام کو ظاہر کرتا ہیں۔
تاہم اس سب کے باوجود حالیہ کچھ مہینوں میں شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسٹریٹ کرائم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی اینجنسیوں کے لیے بڑا چیلنچ بنتا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، ساتھ ہی انہوں نے پیرا ملٹری فورسز کی قیادت میں آپریشن جاری رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ رینجرز کو پولیسنگ کے اختیارات کی اجازت ہوگی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کراچی میں سیکیورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے پر رینجرز کی تعریف کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حب میں امن کا قیام پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور صوبے بھر میں حالات کو اسی طرح برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی یہ خدمات جاری رہیں گی۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ملیر چھاؤنی کے افسران سے خطاب کیا گیا اور انہوں ملکی سلامتی کے لیے افسران کی خدمات پر ان کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں  حکومت کو اپوزیشن کے کتنے اراکین قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے؟ شہبا زگل نے بڑا دعوی کردیا

Similar Posts

Leave a Reply