|

شہباز شریف ن لیگ کے صدر، نواز شریف نے جاتی امرا میں آگاہ کردیا

لاہور (نمائندہ 092 نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز جاتی امراء میں ملاقات ہوئی اور نوازشریف نے شہبازشریف کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اگلے صدر آپ ہی ہوں گے۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں سینیٹ انتخابات ، عدالتی فیصلوں اور نیب کی کارروائیوں پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائم مقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد صدارت کیلئے پارٹی الیکشن کرائے جائینگے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اورہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اورساڑھے چار برس میں خیبر پختونخوامیں بد ترین کارکردگی دکھائی ہے۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے، ہر موقع پر جھوٹ بولنے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں اور نیازی صاحب ’’جھوٹوں کے کپتان ‘‘ بن چکے ہیں ، منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پہلے بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا اور نہ آئندہ ملے گا۔وزیر اعلی ٰمحمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں  ارب ڈالر کے بعد50ارب ڈالر کا میگا پراجیکٹ،چین دریائے سندھ پرکیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

Similar Posts

Leave a Reply