شاہ محمود قریشی سمیت سابق پی ٹی آئی وزرا کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد: حکومت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت دس سیاسی رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں  پاناما کا دوسراایڈیشن،آن لائن ڈیٹابیس جاری، 259 پاکستانی بھی شامل

جن رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں  ملک بچانے کے لیے سلیکٹرز کو اپنا لاڈلہ چھوڑنا ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری

 

Similar Posts

Leave a Reply