24newshd

ہم نہ چھوڑیں تو اسرائیل کبھی اپنے قیدیوں کو بازیاب نہیں کرا سکتا اسماعیل ہنیہ

[ad_1]

(ویب ڈیسک) حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ جب تک تمام فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا نہیں کیا جاتا اسرائیل کبھی بھی اپنے قیدیوں کو بازیاب نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی کانفرنس کے دوران خطاب میں مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر جاری جنگ میں ’قتل عام اور نسل کشی کے باوجود اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے‘ انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کو نسل کشی کی جنگ قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا الزام عاید کیا۔

مزید پڑھیں  نائجیریا: سکول پر حملہ 287 طلبہ اغواء

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل جنگی مجرم،11جنوری سے عالمی عدالت میں مقدمہ چلے گا

حماس کے لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے تین اہداف طے کیے ہیں، ’مزاحمت کا خاتمہ، قیدیوں کی بازیابی اور غزہ سے مصری سرزمین کی طرف نقل مکانی‘ اور یہ کہ وہ ان میں سے کسی کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں  جرمنی تارکین وطن کی بس کو حادثہ 7 افراد ہلاک
قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے تل ابیب میں ایک مارچ (فوٹو: العربیہ اردو)

ہنیہ نے اپنی تقریرمیں نشاندہی کی کہ ’جو کچھ ہو رہا ہے وہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کیخلاف امریکی اسرائیلی جارحیت ہے۔ انہوں نےغزہ میں انسانی صورتحال کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے صورت حال کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل اور امریکا پرعائد کی۔

مزید پڑھیں  عاشق نے گرل فرینڈ پر جملے کسنے پر لڑکے کو قتل کردیا

دریں اثناء حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ 7 اکتوبر کو ان کی جماعت کی طرف سے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن فلسطین کے مسئلے کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کے بعد کیا گیا۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply