|

گھنٹوں کے تعطل کے بعد شہباز گل بالآخر اسلام آباد پولیس کے حوالے

گھنٹوں کے تعطل کے بعد شہباز گل بالآخر اسلام آباد پولیس کے حوالے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے حکام نے اڈیالہ جیل میں حکام سے روبکار کی تعمیل کرائی جس کے بعد شہباز گل کو عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے دو روزہ ریمانڈ دیے جانے کے بعد شہباز گل کی حوالگی کا معاملے ایک تنازعے کی شکل اختیار کرگیا تھا۔
اس سے قبل بدھ کی صبح اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے شہباز گل کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ 
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب شہباز گل کے وکلا نے سیشن جج کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست پر سماعت کا آغاز سپیشل پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے دلائل سے ہوا جس کے بعد شہباز گل کے وکلا سلمان صفدر اور شعیب شاہین نے اپنے دلائل پیش کیے۔
سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ‏دھمکیوں اور چوری کے مقدمات میں بھی 8 دن کا جسمانی ریمانڈ لیتے ہیں، یہ تو پھر بغاوت کا مقدمہ ہے۔
تفتیش مکمل کرنے کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے۔ اس کیس میں جسمانی ریمانڈ تفتیش کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ تمام اہم سوالوں کے جوابات جاننے کے لیے اہم ہے۔‘
شہباز گل نے سادہ فون دیا، سمارٹ فون برآمد نہیں کیا جا سکا
انہوں نے کہا کہ ملزم کے موبائل سے صرف ڈیٹا حاصل کرنا ہوتا تو وہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے، لیکن ڈیٹا حاصل کر کے تفتیش کرنا اس کیس میں ضروری ہے۔
یہ سارا مقدمہ ملزم کی جانب سے دیے گئے بیان سے متعلق ہے۔ تفتیش کے دوران شواہد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ‏شہباز گل نے گرفتاری کے وقت سادہ فون دیا تھا، اصل سمارٹ فون تاحال برآمد نہیں کیا جاسکا۔
سماعت کے دوران پولیس کے تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کیا۔
پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں  ملتان میں آم کے درختوں کی کٹائی ! اصل کہانی کیا نکلی؟ معاملہ کھل گیا ، اہم انکشافات

Similar Posts

Leave a Reply