24newshd

کیوبا میں پیٹرول کی قیمت میں بڑااضافہ

[ad_1]

(ویب ڈیسک)کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق  معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں  ایران کو صرف فوجی کارروائی کی دھمکی سے ہی مذاکرات پرلایا جاسکتا ہے، اسرائیل

وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا ہے کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا،انہوں نے رہائشی علاقوں میں بڑے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز: تشویشناک حالات میں حکومت کا عوام کے لیے بڑا ریلیف۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو  کا کہنا ہے کہ حکومت 29 نئے پیٹرول پمپس بھی کھولے گی جو غیر ملکی کرنسی جمع کرنے کیلئے صارفین سے امریکی ڈالر میں پیسے وصول کریں گے، ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

مزید پڑھیں  اسرائیل کا امن کے نام پردھوکاڈھائی سو نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل ویڈیو نے ہلاکر رکھ دیا

یہ بھی پڑھیں: ڈالرکاریٹ مزید کم ہو گیا

 
 
 



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply