چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

اسلام آباد: اٹک جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں منتقل ہونے سے منع کر دیا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں  جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو فوری چارج چھوڑنے کا کہہ دیا

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا ، میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنے وکلا سے کہوں گا، اڈیالہ منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں  بینظیر بھٹو کا قتل آصف زرداری نے کروایا، پرویز مشرف

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔

مزید پڑھیں  حکومت پر قطر کیساتھ ایل این جی معاہدہ ختم کرنے کیلیے دباؤ

اسکے علاوہ، سائفر کیس ان کیمرہ سماعت کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بھی جاری کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن اگر ان کیمرہ سماعت چاہتی ہے تو الگ سے درخواست دائر کر سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply