|

پاکستان میں پیٹرول 24 روپے اور ڈیزل 59 روپے فی لیٹر مزید مہنگا

پاکستان کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 24 روپے جبکہ ڈیزل 67 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو رات گئے وزیراعظم کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ کی) رات 12 بجے سے ہوگا۔
’پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ’اس وقت ہم فی لیٹر پیٹرول میں 24 روپے تین پیسے جبکہ ڈیزل میں 67 روپے کا نقصان کر رہے ہیں۔ حکومت نے اس نقصان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 120 ڈالر فی لیٹر ہے۔‘
’عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمت کم رکھی۔ انہوں نے جو معاہدے کیے انہوں نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔‘
’یہ عمران خان نے اگلی حکومت کے لیے ٹریپ چھوڑا تھا۔‘
’اب ہمارے امپورٹ بل پر اثر پڑ رہا ہے اس لیے کچھ نہ کچھ اقدام لینا پڑ رہا ہے۔‘
وزیرخزانہ نے کہا کہ’ہم 80 لاکھ غریب پاکستانیوں کو ماہانہ دوہزار روپے دیے ہیں۔ ہم اس طرح آٹھ کروڑ پچاس لاکھ لوگوں کا مداوا کرنے کی کوشش کریں گے۔‘

مزید پڑھیں  روسی طیارے کو باہر سے نشانہ بنانے جانے کا انکشاف

Similar Posts

Leave a Reply