وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورےپر مالدیپ روانہ ہوگئے جہاں وہ مالدیپ کےصدر سے باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کریں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
نواز شریف مالدیپ کےدورے میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وہ26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ نوازشریف صدرعبد اللہ یامین عبد الغیوم کےساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پربات چیت بھی کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے۔