|

وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پر سیلاب زدگان کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اگست ۔2022 ) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل پیر کے روز ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ادھرمتحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا. وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پہنچے گا یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاءضرویہ شامل ہیں.
ترکی کی جانب سے آنے والے امدادی سامان میں بھی خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا ترکی سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے. 

مزید پڑھیں  سائفر کیس میں ایف آئی اے کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تفتیش

ادھربرطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا. گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا بھر سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے وزیراعظم ترکی اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں سے بھی ٹیلی فون پر بات کرکے ان سے سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا. 

دوسری جانب آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے. صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی دریں اثنا نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہو گئی ہے. 

مزید پڑھیں  12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ ترکی سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں .

مزید پڑھیں  ڈان لیکس اسکینڈل: اصل قصہ کیا ہے؟ پنڈی بوائے نے اصل کہانی سامنے رکھ دی
وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ بلوچستان میں ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاﺅں حاجی اللہ دینو کا دورہ کریں گے. 

چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈائریکٹرجنرل PDMA وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دیں گے وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے. اس موقع پر وزیر اعظم صحافیوں سے بھی گفتگو کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا بعد ازاں وزیر اعظم حفیظ آباد، گابی خان، قادر پور اور شکارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے.

Similar Posts

Leave a Reply