نگراں وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں  گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 36 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وفاقی کابینہ دو مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں  پاکستان میں کرپشن نہیں بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے شہباز دور کے بیشتر افسران عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں  پھانسی کے خلاف دائر پٹیشن پر اسلامی نظریاتی کونسل کا مؤقف طلب

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ جبکہ توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں بہت ضروری ہوگا صرف وہاں تبدیلی کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply