نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ بگ باس سے 10 دِنوں میں ہی آؤٹ

نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ بگ باس سے 10 دِنوں میں ہی آؤٹ

ممبئی: بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 سے 10 دنوں میں ہی باہر کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ نوازالدین بچوں کو لے کر پیرس جارہے تھے تو میں نے سوچا میں اکیلی کیا کروں گی اس لئے بگ باس کا حصہ بن گئی۔

مزید پڑھیں  بگ باس کی فاتح ’روبینہ دلیک ‘ کی بھی ویڈیو وائرل ہوگئی! سوشل میڈیا پر اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے

عالیہ صدیقی نے کہا کہ اگر نواز پیرس نہ جاتے تو وہ بچوں کو چھوڑ کر اتنے دنوں کیلئے نہیں نکلتیں۔

نواز الدین صدیقی سے حال ہی میں طلاق لینے والی عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کو کندھوں پر سوار کرکے چلنے والی خاتون نہیں ہیں دکھ ایک وقت تک ہوتا ہے اس کے بعد انسان آگے بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں  ڈارلنگز: ’فلم آخر میں وارننگ دیتی ہے، یاد رکھیں مرد‘

یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے عالیہ نے نوازالدین صدیقی پر الزام عائد کر رکھا تھا کہ نواز نے بچوں اور انہیں گھر میں قید کر رکھا ہے اور کھانے پینے کو بھی نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں  منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویرپرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

Similar Posts

Leave a Reply