24newshd

نایاب پتھروں سےسجا 23 سو سال پرانا کمرا دریافت

[ad_1]

(ویب ڈیسک)روم کی پیلیٹائن ہل کے اطراف میں کھدائی کرنےسے گزشتہ ہفتے خزانہ برآمد ہوا جس میں ایک دیوار پر خوبصورت نقاشی اب بھی موجود ہے۔ جس میں طرح طرح کے جواہرات ہیں ۔

تقریباً 2,300 سال پرانی یہ اشرافیہ کی حویلی کا حصہ ہے، جس کی 2018 سے کھدائی جاری ہے جس میں سے اب کھدائی کے وقت خزانہ ملا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ کمرا 23 سو سال پرانا ہے5 میٹر بڑے اس کمرے کی دیوار پر موتیوں، سیپیوں، مرجان، سنگ مر مر اور قیمتی جواہرات سےانسان کی عقل کو  دنگ کر دینے والی نقاشی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  دوران سرجری مریض پر تشدد کرنے والا چینی ڈاکٹر معطل  

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت جواہرات کے محفوظ ہونے کی وجہ سے خاص نہیں بلکہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وہاں اس دور کی جنگوں کی کامیابیوں کو نقاشی میں بیان کیا گیا ہے،ماہرین کی جانب سے اب یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نقاشی کے لیے مرجان کو بحیرہ روم سے حاصل کیا گیا یا بحیرہ احمر سے اسے حاصل کیا گیااور اسے دیکھ کر ماہرین بھی حیرت زدہ ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں  امریکا کی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی دھمکی

ضرور پڑھیں:سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ماہرین کا ماننا ہے کہ وہاں موجود ایک نایاب نیلگوں پلیٹ میں جو ڈیزائندیوار پہ کندہ ہے  وہ قدیم مصر کے شہر اسکندریہ کی عکاسی کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس وقت کے بادشاہ اور دیگر معزز ہستیاں  اس جگہ اکٹھے ہوتے ہوں گے اور وہاں مہمانوں کو اپنی حیثیت سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوں گے۔ وہاں دیواروں میں ایسے پائپس بھی موجود ہیں جہاں سے پانی فواروں تک پہنچتا ہے اور بادشاہ کے لیے وہاں مختلف کھیل بھی منعقد کیے جاتے ہوں گے۔

مزید پڑھیں  امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

ماہرین کو توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس مقام کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گااور مزید اس جگہ کی کھدائی کا کام ہوگا تاکہ وہاں کے مزید چیزیں دریافت ہوسکیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply