24newshd

مردہ زندہ ہوگیا

[ad_1]

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس میں لے جائے جانے والا مردہ آدمی زندہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چندی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 80 سالہ رشتے دار  جنہیں مردہ قرار دیا جا چکا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں جب گھر لایا جارہا تھا تب وہ زندہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں  امریکی فوجی نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاجاً خود کو آگ لگا لی

رپورٹس کے مطابق درشن سنگھ برار کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا، جمعرات کے روز  ان کی رہائش گاہ پر رشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا تب خبر ملی کہ درشن سنگھ حیات ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق درشن سنگھ برار کا پوتا ان کے ساتھ ایمبولینس میں تھا جس نے تمام واقعہ بیان کیا۔

مزید پڑھیں  سعودی ولی عہد نے تمام ممالک سےاسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کردیا

مزید پڑھیں:ن بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس نےاہم بیان جاری کر دیا

پوتے نے بتایا کہ راستے میں جیسے ہی ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو اس نے دیکھا کہ دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اس نے ان کے دل کی دھڑکن محسوس کرنے پر ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی ہسپتال جانے کو کہا جہاں ڈاکٹرز نے درشن سنگھ کو زندہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں  بائیکاٹ کا اعلان کرنے کے بعد ن لیگی رہنماء پارلیمنٹ کیا لینے آئے تھے ؟ قوم کی آنکھیں کھول دینے والی خبر

80 سالہ شخص دل کا مریض اب کرنال کے ایک پسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور اب وہ اپنے پیارے کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply