|

لائیو: ضلع نوشہرہ، تونسہ اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

مزید پڑھیں  اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم بازیابی اہلخانہ کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید اور نعرے بازی

ضلع نوشہرہ، تونسہ اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلا

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور تونسہ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے اور سیلاب درمیانی درجے کا ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نوشہرہ، پبی اور چارسدہ سے لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج صوبہ بلوچستان میں ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں حاجی اللہ دینو کا دورہ کریں گے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔

زندگی بھر کی جمع پونجی سیلاب بہا لے گیا، کوئٹہ کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر ناصر محمود کی کہانی۔

  • پینے کے صاف پانی سے متعلق سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہدایات

    خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ’سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لیے کلورین اور پھٹکڑی کا استعمال کیا جائے۔‘

    خیبرپختونخوا کے ہنگامی امداد کے ادارے ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ اس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے میں پھنسے 2130 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

     فرانس پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے: صدر ایمانوئل میکخواں

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہماری دلی ہمدردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

     گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 119 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 1033

    پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 119 افراد ہلاک جبکہ 71 زخمی ہوئے ہیں۔

    ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1033 اور زخمیوں کی 1527 ہے۔

    این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 290 کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔

    سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 3451.5 کلومیٹر سڑکیں، 149 پُل 170 دکانیں تباہ ہوئی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نو لاکھ 49 ہزار 858 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

    اسی طرح سات لاکھ 19 ہزار 558 مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply