24newshd

غزہ جنگ بندی پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

[ad_1]

(24 نیوز)امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق  ،غزہ جنگ بندی پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔انتھونی بلنکن نے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

سعودی عرب پہنچتے ہی  امریکی وزیر خارجہ نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے  ملاقات کی ہے۔انتھونی بلنکن نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی ہے۔فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ملاقات میں امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں  شجرکاری مہم، 10کروڑ پودے لگانے کی منظوری

ضرورپڑھیں:متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے عملے کیلئے بڑا اعلان

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن  سعودی عرب سے مصر اور پھر اسرائیل جائیں گے۔7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن چھٹی مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  غزہ میں اسرائیلی حملےدرجنوں شہیدجوابی کارروائیوں میں 100اسرائیلی گاڑیاں تباہ

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انتھونی بلنکن نے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے، امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پرکام کیاجائے، بحیرہ احمرمیں جو ہورہا ہے وہ صرف امریکی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایران پرامریکا دباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ حوثیوں پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ حماس کو غزہ کی انسانی صورتحال کی پرواہ نہیں ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مذید رعایتیں دیتے۔

مزید پڑھیں  مودی سرکار نے دھوکے سے دہلی میں افغان سفارتخانہ بند کردیا

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطین پر اسرائیلی حملوں سے لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں شہید ہوچکے ہیں۔شہداء میں زیادہ تعداد معصوم بچوں،خواتین کی ہے۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply