سعودی عرب کی فلمی شعبے کے فروغ کیلئے 234 ملین ڈالرز کی سرمایاکاری

ریاض: سعودی عرب نے مملکت کے بڑھتے ہوئے فلمی شعبے کو فروغ دینے کیلئے لاکھوں ڈالرز کی سرمایاکاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ثقافتی ترقیاتی فنڈ نے مملکت میں ابھرتے ہوئے فلمی شعبے کو فروغ دینے کے لیے 234 ملین ڈالرز کا فلم سیکٹر فنانسنگ پروگرام شروع کیا ہے۔

اس کا مقصد نجی شعبے کو بااختیار بنانا اور مقامی مواد کو فروغ دینا ہے جس کے لیے مقامی اور غیر ملکی فرمز کو مالیاتی پیکجز کی پیشکش کرکے سعودی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس فنڈ کا اعلان ایک تقریب کے دوران کیا گیا فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو محمد بندیال نے کہا کہ ’ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ہم نے ملک بھر کے اسٹریٹجک مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ فلم کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو شعبے کو آگے بڑھانے، فلمی منصوبوں کے لیے مالی استحکام قائم کرنے اور صحت مند مارکیٹ کو فعال کرنے کے لیے مالیاتی حل فراہم کیے جا سکیں۔‘

یاد رہے کہ اس فندکو دو حصوں ایک 154 ملین ڈالر کے قرضوں کے لیے مختص، اور دوسرا 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  ویڈیوز سمیت آئے روز مختلف سکینڈلز ۔۔۔!!! اداکارہ میرا نے بڑے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Similar Posts

Leave a Reply