خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی  جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی  جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

[ad_1]

(ویب ڈیسک)خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی ۔نقصانات سے بچنے کیلئے جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ سال دسمبر کے بعد یہ چوتھا آتش فشاں پھٹا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کا یہ مقام ملک کے ریکجینس کے قریب ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اس آتش فشاں میں ہونے والے دھماکوں کی شدت اب تک کی سب سے زیادہ ہے، مقامی میڈیا کے مطابق لاوا خالی کرائے گئے قصبے کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہر طرف راکھ پھیل گئی جس کے بعد جزیرے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  روس کا غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان

ضرورپڑھیں:شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران،جوانوں کی نمازجنازہ ادا

آئس لینڈ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق آتش فشاں میں دھماکوں کا آغاز ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے ہوا۔آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیوز میں دھوئیں کے بادلوں اور چمکتے ہوئے میگما کو زمین پر بہتےدکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  غیر قانونی اثاثہ جات کیس، آصف زرداری کیخلاف دوبارہ کھلوادیا

ناروے کی موسمیاتی ایجنسی کے قدرتی آفات کے ماہر اینار بیسی گیسٹسن نے بتایا کہ اگر لاوا سمندری پانی سے ٹکراتا ہے تو خطرناک گیسیں اور چھوٹے دھماکے ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں  پاناما کا دوسراایڈیشن،آن لائن ڈیٹابیس جاری، 259 پاکستانی بھی شامل

یہ خدشات ہیں کہ سڑک کے ساتھ فائبر آپٹک کیبلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے فون اور انٹرنیٹ میں خلل پڑ سکتا ہے۔ہفتے کے روز دھماکے کے وقت علاقے میں 500-600 کے درمیان لوگ موجود تھے۔

 
 
 



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply