حقیقی دنیا کے چھوٹے ماڈلوں پر مشتمل گاؤں میں نئے کردار شامل

حقیقی دنیا کے چھوٹے ماڈلوں پر مشتمل گاؤں میں نئے کردار شامل

لندن: برطانیہ میں کئی برس قبل ایک ایسا ماڈل ولیج بنایا گیا تھا جس میں حقیقی دنیا کے بہت چھوٹے ماڈل بنائے گئے تھے۔ اب اس میں ٹِک ٹاکرز، بادشاہ چارلس اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے والے رضاکار بھی شامل کئے گئے ہیں۔

باباکومبے ماڈل ولیج میں بالخصوص برطانوی عمارت، طرزِحیات اور دیگرتفصیلات کو دکھایا جاتا ہے۔ یہاں کے مناظر، عمارات، پلوں، گاڑیوں، افراد، جانوروں اور دیگر اشیا کے انتہائی چھوٹے ماڈلوں کو ماہرین نے اپنے ہاتھوں سے دن رات کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں  کورونا وائرس ؛ شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود، دوسری اہلیہ کا کرفیو پاس کا مطالبہ

چار ایکڑ وسیع چھوٹی حیرت انگیز دنیا کا یہ ماڈل  ولیج برطانوی کاؤنٹی، ڈے ون میں واقع ہے۔ تاہم اس کے تخلیق کار چاہتے ہیں کہ اس میں قدیم دور کے علاوہ اکیسویں صدی کا برطانیہ بھی دکھائی دے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بینر اور پوسٹر اٹھائے رضاکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  برفیلے خطے میں لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے والی باہمت خاتون

ایک اور منظر میں ایک استاد ٹِک ٹاکرز بچوں کی ویڈیو بنارہا ہے اور کچھ بچوں کے ہاتھوں میں آئسکریم بھی ہے۔

مزید پڑھیں  پہلے آم کھائیں، پیسے بعد میں دیں، بھارتی پھل فروشوں کی پیشکش

لیکن سب سے بڑھ کر ایک اہم منظر میں بادشاہ چارلس اور ملکہ کیمیلہ کو ایک بگھی میں دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے پروٹوکول کے ساتھ ونڈسر اسٹریٹ سے گزررہی ہیں۔

دنیا بھر سے لوگ اس خوبصورت تخلیقی مقام کو دیکھنے آتے ہیں اور اسے دیکھنے میں تین سے چار دن لگتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply