24newshd

ترکیہ میں ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گاڑی میں لگے کیمرے سے پکڑا گیا

[ad_1]

(ویب ڈیسک)ترکیہ میں ٹیکسی ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کے لرزہ خیز واقعے نے ملک بھر میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے،پولیس نے گاڑی میں لگے کیمرے سے واردات کو ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سردی کے موسم میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے سڑک کے کنارے کھڑے شخص کے ساتھ نیکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں بٹھایا مگر اس احسان فراموش نے ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔یہ لرزہ خیز واقعہ ترکیہ کے شہر ازمیرمیں پیش آیا جہاں 44 سالہ ڈرائیور اوگز ایرگ کو 19 سالہ دلیل ایسال نے پستول سے تین گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔زخمی ڈرائیورکو اس کے دوسرے ٹیکسی ڈرائیور ساتھیوں نے ابتدائی طبی امداد کیلئے گازیمیر کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے اتاترک ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی اور اس کے جسم میں پیوست تین گولیاں نکالیں تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
مقتول ڈرائیور کی لاش اس کے ساتھی ڈرائیوروں نے 250 ٹیکسی کاروں کے قافلے میں ازمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن کے مردہ خانے تک پہنچائی،ٹیکسی میں نصب نگرانی کے کیمرے نے جرم کی واردات کو ریکارڈ کرلیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے خفیہ کیمروں میں قاتل کی نشاندہی ہوگئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کو معلوم ہوا کہ نوجوان نے کچھ دیر تک ٹیکسی ڈرائیور کو مختلف پتوں پر گھومایا۔ ایک جگہ اس نے اترنے کیلئے گاڑی روکی اوراپنی جیب سے پیسے نکالنے کے بہانے پستول نکال کر ڈرائیور کو تین گولیاں ماریں۔
سی سی ٹی فوٹیجز سے پتا چلتا ہے کہ قاتل کچھ دیر گاڑی کے باہر سڑک کے کنارے کھڑا رہا، اس کے بعد وہاں سے ایک اور گاڑی پر بیٹھ کر نامعلوم سمت روانہ ہوگیا۔پولیس نے اس جگہ پر تقریبا 70 سرویلنس کیمروں کے لینزسے 110 گھنٹے کی فوٹیج دیکھ کر مشتبہ شخص کی شناخت کی جس کے بعد اسے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں  ژالہ باری میں نماز مکمل کروانے پر مسلمان اور سکھ کی دوستی کے چرچے

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

مزید پڑھیں  عمران خان نے چین کو اتنا ناراض کردیا تھا بتادوں تو سب حیران ہوجائیں، وزیراعظم



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply