بھارت: شہری کا گاڑی چلانے کا انوکھا اندازدیکھنے والے دنگ رہ گئے

بھارت: شہری کا گاڑی چلانے کا انوکھا اندازدیکھنے والے دنگ رہ گئے

[ad_1]

(ویب ڈیسک) بھارت میں شہری کی ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ والی پیسنجرسیٹ  پر بیٹھ کر ٹانگوں کی مدد سے گاڑی چلانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک شہری نے گاڑی میں کرتب دکھانے کیلئے گاڑی کی انوکھے اندز سے ڈرائیونگ کی ،جس کےسوشل میڈیا پر چر چے تو ہو رہے ہیں مگر اس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔  بھارتی شہری کرتب دکھانے کے انداز میں ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر ٹانگوں کی مدد گاڑی چلا رہا ہے، جس پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں  انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!! وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اہلیان پنجاب کو بڑی خوشخبری سنا دی

ویڈیو میں کار میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ سیٹ کی بجائے ساتھ والی پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کے بجائے ٹانگوں سے گاڑی کو کنٹرول کر رہا ہے، یہ ویڈیو ایک اور گاڑی سے بنائی گئی ہے اور جب دوسری گاڑی نے اسے اوور ٹیک کیا تو یہ منظر نظر آیا۔

مزید پڑھیں  واٹس ایپ ویب ورژن میں صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

مزید پڑھیں: شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے 

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، بعض لوگوں نے پرمزاح انداز میں تبصرہ کیا کہ اسی لیے ٹیسلا انڈیا نہیں آرہا ہے، دو روز سے سوشل میڈیا سائٹس پر چلنے والی اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 90 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے لگ بھگ دو ہزار لائیکس بھی ملے ہیں۔ 

مزید پڑھیں  چین کے وزیر خارجہ رواں ہفتے نیویارک کا دورہ کریں گے



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply