24newshd

امریکا نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کردیا

[ad_1]

(ویب ڈیسک) امریکہ نے جوہری حملوں کے حوالے سے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اس کے یا اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی جوہری حملہ ناقابل قبول ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

امریکہ نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی جوہری حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں  روس کی یورپی یونین سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں  بھارت: 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی تاریخ میں توسیع

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال کی مشترکہ فوجی مشقوں میں جوہری آپریشن کی مشقیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار انوپ گھوسل چل بسے

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتے ہیں جو جوہری صلاحیت کا مالک ہو گا۔

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز: ترین گروپ نے ہر حد پار کرنے کا اعلان کردیا ، ملکی سیاست میں بھونچال آگیا

شمالی کوریا کی جانب سے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی ایک رینج تیار کی گئی ہے جو جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین پر اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply